اسلام آباد: کار حادثے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق

10:20 AM, 8 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   جی ٹی روڈ پر کار حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سنگجانی کے قریب ملٹی گارڈن کے سامنے ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری  جس سے کار میں آگ بھڑ ک اٹھی اور مسافروں کو لمحوں میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔افسوسناک حادثے میں گاڑی میں سوار دو بچوں سمیت ایک خاتون اور ایک مرد جھلس کرجان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار  جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور  لاشوں  کو اسلام آباد کے  پمز   اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ہی پولی کلینک اسپتال کے زچہ بچہ سینٹر میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے سٹاف نرس سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ مقتولہ سٹاف نرس کے شوہر نے کی جبکہ مقتولین میں سٹاف نرس کے والد اور بھائی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں