پولی کلینک ہسپتال کے زچہ بچہ سینٹر میں فائرنگ، سٹاف نرس سمیت 4 افراد ہلاک

پولی کلینک ہسپتال کے زچہ بچہ سینٹر میں فائرنگ، سٹاف نرس سمیت 4 افراد ہلاک

اسلام آباد: پولی کلینک ہسپتال کے زچہ بچہ سینٹر میں فائرنگ سے سٹاف نرس سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوی کلینک ہسپتال کے زچہ بچہ سینٹر میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے سٹاف نرس سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ مقتولہ سٹاف نرس کے شوہر نے کی جبکہ مقتولین میں سٹاف نرس کے والد اور بھائی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے پہلے سیکٹر جی 6 میں اہلیہ کے بھائی اور والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر پولی کلینک ہسپتال میں جا کر اہلیہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وارڈ ماسٹر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ واقعہ گھریلو گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں