لاہور: عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوواک جوکووچ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر طویل ترین دورانئے کیلئے قبضہ جمائے رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربیا کے نوواک جوکووچ نے 311 ہفتوں تک رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان رہ کر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈررکا ریکارڈ توڑا ہے جو کہ 310 ہفتوں تک نمبر ایک پوزیشن پر رہے۔ سربیئن ٹینس سٹارنے فروری 2020 میں سپین کےرافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھینی تھی جس کے بعد وہ اب تک اس پوزیشن پر براجمان ہیں اور اس سے قبل وہ 5 مرتبہ سال بھر کیلئے پہلی پوزیشن پر قابض رہ چکے ہیں۔
نوواک جوکووچ نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اپنے نئے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہے آج کے دن کو بڑا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے میں ٹینس کے بڑے کھلاڑیوں کے رستے پر چلنے پر نہایت خوش ہیں، ان لوگوں کے ساتھ جگہ بنانا میرے بچپن کا خواب تھا، اور میں نے سیکھا ہے کہ اگر آپ کسی کام کو محنت اور مکمل جذبے سے کریں تو سب کچھ ممکن ہے۔
واضح رہے کہ 33 سالہ نوواک جوکووچ 18 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں اور فروری میں ہی انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس جیتا تھا جبکہ ان کے علاوہ راجرفیڈرر اور رافیل نڈال 20،20 بار گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔