جہلم میں ملکیت کے تنازع پر سابق ن لیگی ایم پی اے کا ہوٹل مالک پر تشدد

جہلم میں ملکیت کے تنازع پر سابق ن لیگی ایم پی اے کا ہوٹل مالک پر تشدد
کیپشن: جہلم میں ملکیت کے تنازع پر سابق ن لیگی ایم پی اے کا ہوٹل مالک پر تشدد
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

جہلم: ملکیت کے تنازع پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ندیم خادم نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

جہلم کے نجی ہوٹل کے مالک راجہ طاہر نے الزام عائد کیا ہےکہ ن لیگ کے سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر گزشتہ روز انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تشدد کے دوران پولیس تماشا دیکھتی رہی۔

دوسری طرف سابق ایم پی اے ندیم خادم کا کہنا ہے کہ ہوٹل ان کے ماموں کا ہے اور راجہ طاہر نے نہ ہی کرایہ دیا اور نہ ہی منافع دیا تھا اور جب حساب مانگا تو راجہ طاہر نے گالم گلوچ شروع کر دی۔

ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کے مطابق ہوٹل مالک راجہ طاہر کی درخواست پر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ بروقت کارروائی نہ کرنے پرکالا چوکی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

 ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والےواقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے،کسی بھی شخص کو غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔