رافیل جنگی طیارہ بنانیوالی کمپنی کے مالک اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

07:15 PM, 8 Mar, 2021

پیرس: فرانس کے رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک و ارب پتی اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے اولیویئر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناگہانی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اولیویئر فرانس سے پیار کرتے تھے؎ کیونکہ انہوں نے صنعت کار ، مقامی الیکشن افسر ، قانون ساز اور فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔

اولیویئر چھٹیاں منانے کیلئے گئے تھے اور اسی دوران ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا اور ان کی موت ہو گئی ۔ اولیویئر کی کمپنی میں رافیل جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں ۔

فرانس کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد انہوں نے سیاسی وجوہات اور مفادات کے کسی بھی ٹکراو سے بچنے کیلئے کمپنی کے بورڈ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔

مزیدخبریں