اعتماد کے ووٹ کے نتائج بالکل درست، بلاول جیسے چاہیں تسلی کر لیں، سپیکر قومی اسمبلی کا چیئرمین پی پی پی کو چیلنج

اعتماد کے ووٹ کے نتائج بالکل درست، بلاول جیسے چاہیں تسلی کر لیں، سپیکر قومی اسمبلی کا چیئرمین پی پی پی کو چیلنج
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ملنے والے اعتماد کے ووٹ کے نتائج بالکل ٹھیک ہے اور بلاول بھٹو جب چاہیں آئیں اور جیسے چاہیں تسلی کر لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے نتائج پر بلاول بھٹو کی طرف سے تحفظات اور پولنگ کے عمل کی تحقیقات کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پولنگ کے عمل کو پوری دنیا اور میڈیا نے دیکھا ،بلاول ایک ایم این اے کے بارے میں بتائیں جو کم یا غیر حاضر تھا،  میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو ، میں نے کبھی غیر آئینی کام کیا اور نہ ہی کبھی کسی بھی صورت قانون و آئیں کے خلاف کام نہیں کروں گا۔ 

اسد قیصر نے کہا صادق سنجرانی نے تین سال سینٹ کو مثالی طور پر چلایا اور اپنے دور میں اپوزیشن کو برابر کا موقع دیا، چیئر مین سینٹ کے اپوزیشن و حکومتی سنیٹروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امید ہے سب کے چوائس صادق سنجرانی ہی ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سینٹ الیکشن کے حوالے خبریں گردش میں ہیں کہ ایوان میں 171 ارکان موجود تھے تو پھر عمران خان کے حق میں 178 ووٹ کیسے پڑ گئے،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ 178 ووٹوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔