پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 50 روپے کی کمی

06:46 PM, 8 Mar, 2021

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 50 روپے کی کمی ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کا اضافہ ہوا اورعالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1693ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50روپے اور 43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 87 ہزار 877 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے 1320 روپے پر آ گئی۔

مزیدخبریں