راوی ریور پروجیکٹ عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کا منصوبہ ہے، عظمیٰ بخاری

06:25 PM, 8 Mar, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن ) ترجمان پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ راوی ریور پروجیکٹ عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کا منصوبہ ہے۔ عمران خان ہزار کسانوں کی زمینوں پر قبضہ ک رکے بلڈنگیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) اس کسان دشمن پروجیکٹ کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرے گی ۔راوی ریور اس ایجنڈے کی تکمیل ہے جو عمران خان نے قبضہ مافیا اور اتحادیوں کو ساتھ ملایا اور ان کو لوٹ مار کا میدان دینا ہے۔ راوی ریور منصوبے سے پیسے کس کے لئے کمائے اور کس کو فائدہ دیا جا رہا ہے اور مہربان کیٹگری کے لئے چھ سو فیصد ڈی سی ریٹ میں اضافہ کیا گیا جس پر کمشنر نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی ریور پروجیکٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ میاں رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ترجمان پنجاب مسلم لیگ(ن) عظمیٰ بخاری نے کہا خواتین کے عالمی دن کے روز تمام خواتین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ عورت کمزور ہے لیکن اسے دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ عورت صنف نازک ہے لیکن برابری کے حقوق چاہتی ہے جبکہ جنگ نہیں آزاد معاشرہ چاہتے ہیں ۔ وہ حکومت بھی یوم خواتین منائے گی جو ہراسگی کے کلچر اور بدتمیزی کو متعارف کروایا ۔

انہوں نے مزید کہا ریور راوی کی زمین پر حکومت کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے اور کل عمران خان نے ایم این ایز کے سامنے اعتماد کا ڈرامہ کیا۔ ریور راوی کسانوں کی زمین جو سبزیاں گندم اگلتی ہے اور فوڈ باسکٹ پر بلڈنگ بنا کر پیسہ کمانا چاہتی ہے۔ کلرکس چئیرنگ کراس پر احتجاج کر رہے ہیں اور ہمت ہے تو عمران خان خواتین اور کلرک سے اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں ۔ اگر اس ملک میں کوئی ادارہ ہے تو ریور راوی منصوبے کا نوٹس لے کیونکہ کسانوں کی زمین پر کنکریٹ کی بلڈنگ بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑا نالائق چھوٹے نالائق کو پرفارمنس کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں اور ریور راوی پروجیکٹ کسانوں کی حق تلفی ہے جبکہ قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ 

مزیدخبریں