ایمازون کے سابق سی ای او نے ارب پتی خاتون سے شادی کرلی

05:03 PM, 8 Mar, 2021

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایمازون کے سابق سی ای او جیف بیزوس نے سابق اہلیہ اور ارب پتی خاتون مکینزی اسکاٹ نے دوبارہ شادی کر لی۔


امریکی میڈیا کے مطابق مکینزی اسکاٹ نے امریکی شہر سیٹل سے تعلق رکھنے والے ٹیچر ڈین جیوٹ کے ساتھ شادی کر لی ہے۔


ڈین جیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں جتنے لوگوں کو جانتا ہوں ان میں سب سے بے لوث خاتون سے شادی کر رہا ہوں اور بڑا سرمایہ دوسروں پر خرچ کرنے کے عزم کے لیے ان کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں۔

  

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق مکینزی اسکاٹ نے اتوار کے روز ڈین جیوٹ سے شادی کی اور وہ سیٹل میں اپنے چار بچوں اور شوہر کے ہمراہ رہ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مکینزی اسکاٹ نے 2019 میں 25 سال ساتھ رہنے کے بعد ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس سے علیحدگی اختیار کی تھی اور معاہدے کے نتیجے میں مکینزی اسکاٹ کو   38 ارب ڈالر دیے تھے جس کے باعث وہ دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکینزی اسکاٹ اس وقت 57 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں 384 تنظیموں میں 4.2 ارب ڈالر تقسیم کیے تھے۔

مزیدخبریں