بھوانہ : واپڈا دفتر بھوآنہ کے میں گیٹ کے آگے میونسپل کمیٹی کے عملے نے کچرے کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن آفس بھوآنہ کے مین گیٹ کے سامنے کچرے کا پہاڑ کھڑاکردیا گیا۔جس پر واپڈا ملازمین شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی فیسکو ملازمین نے سی او میونسپل بھوآنہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔
انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سی او کے حکم پر ٹی ایم اے کے ملازمین کی کارستانی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مین گیٹ کے سامنے کچرے کا ڈھیر لگا کے گئے ہیں,اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں بتائیں یا ہمارے افسران سے بات کریں ۔
لیکن اسطرح کی حرکت ناقابل برداشت ہے یہ ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کی گھٹیا کوشش ہے,اس سے دفتر آنے والی عوام کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔