خواتین کا عالمی دن ،احتجاج کیلئے 40ہزار سے زائد بھارتی کسان خواتین گھروں سے نکل پڑیں

01:24 PM, 8 Mar, 2021

نئی دہلی : خواتین کا عالمی دن ،احتجاج کیلئے 40ہزار سے زائد بھارتی کسان خواتین  گھروں سے  نکل پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکوت کے خلاف اب  کسان  خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں ہیں ۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں خواتین خود ٹریکٹر چلا کر  پنجاب اور ہریانہ کے مختلف اضلاع سے دہلی کے لئے روانہ ہو گئیں ہیں ۔

مختلف اضلاع سے دہلی جانے والی خواتین کا کہناہے کہ  خواتین  ہمیشہ سے ہی کسانوں کے حقوق کیلئے سرگرم رہی ہیں، اب خواتین تمام مقامات پر مظاہرے کریں گی۔کوئی بھی رکاوٹ آ جائے نہیں رکیں گے ۔

خواتین رہنماؤں کا کہناہے کہ ہماری ساتھی خواتین جن میں بچیاں ، شادی شدہ اور بزرگ خواتین بھی شامل ہیں وہ گزشتہ ایک سو تین دن سے دہلی کے مختلف مقامات پر دھرنے دینے والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں ۔ 

ان کا کہناتھاکہ ہم اپنے حقوق کے لیے نکلیں ہیں ، ہمارا مطالبہ بس ایک ہی ہے کہ کسانوں کے خلاف بنائے گئے تینوں کسان دشمن بلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے . 

دوسری جانب نریندر مودی ابھی تک کسانوں کے معاملے پر لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں ہوئے ہیں ، کسانوں اورنریندر مودی سرکار کے درمیان بات چیت کے گیارہ دور چلے ہیں ۔ مگر کوئی بھی نتیجہ خیز نہیں رہاہے ۔ 

مزیدخبریں