کیپٹن صفدر اثاثہ جات کیس، مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

11:49 AM, 8 Mar, 2021

لاہور:  کیپٹن صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب لاہور نے مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  مریم نواز کے کیپٹن صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق  مریم نواز کے نام پر کیپٹن صفدر نے سندر میں 109 ایکٹر اراضی خرید رکھی ہے ۔موضع مال میں بھی کیٹن صفدر نے 377 کنال 12 مرلے کی زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے ۔موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین رائیونڈ روڈ پر پر کیپٹن صفدر نے مریم نواز کے نام سے بنا رکھی ہے ۔مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔

نیب کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔کیپٹن صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبر پختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں۔ لاہور میں زیادہ تر پراپرٹیز ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پہلے بھی نیب میں کئی انکوائریز چل رہی ہیں۔ گزشتہ سال انہیں نیب لاہور نے طلب کیا تھا کہ  لیکن نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں