پیرس فیشن ویک میں د نیا بھر کے مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات کی شاندار نمائش

11:09 AM, 8 Mar, 2021

  پیرس فیشن ویک میں د نیا  بھر کے  مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات کی شاندار نمائش جاری    ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق  فیشن ویک کے دوران مختلف ڈیزائنرز نے   موسم سرما کے اپنے رنگارنگ ملبوسات پیش کیے۔ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے ۔

فیش ویک کی انتظامیہ کا کہناتھاکہ اس بار ہم نے منفرد انداز میں فیش شو کا انعقاد کیا ہے ، اس بار یہ بھی اہم تھا کہ موسم سرما کے ملبوسات ہوں لیکن ساتھ ہی عالمی وبا سے کس طرح بچنا ہے ا سکے لیے بھی ہمیں بندوبست کرنا تھا۔ 

عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے پیرس فیش شو کو محدو دکرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران بھی شائقین نے نئے ملبوسات کو سراہا ہے ۔  پیرس فیشن ویک کل تک جاری رہے گا ۔

دوسری جانب اٹلی میں  میلان فیشن ویک اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ چمکیلے ملبوسات اور پھولوں سے مزین میکسی لباس نے حاضرین کے دل جیت لیے ، دلکش رنگوں سے سجے اون اور ویلوٹ کے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔ رنگا رنگ فیش ویک میں دنیا بھر سے مشہور اور نامور ڈیزائنرز نے شرکت کی جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرکر خوب داد سمیٹی ۔

مزیدخبریں