غذر میں بہار کی آمد پر مختلف تہوار منانے کا سلسلہ شروع

10:46 AM, 8 Mar, 2021

پشاور : غذر کی تحصیل یاسین میں آٹھ سو سال پرانی رسم تخم ریزی کا دو روزہ میلہ شروع ہوگیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میلے کے پہلے روز علاقے کے لوگوں نے پورے علاقے کو سیراب کرنے کے لیے پانی چھوڑ دیا اور آگ کے الاؤ جلا کر مخصوص کلمات کے ساتھ یہ رسم ادا کر دی گئی ۔

جس کے بعد  بہترین فصل کی پیداوار کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پر  علاقے کے نمبردار کو مخصوص لباس پہنایا گیا۔

علاقے کے نمبردار کا کہناہے کہ آج سے پورے علاقے میں کھیتوں کی بوائی شروع ہوگئی ہے ،  لوگوں کا کہنا ہے کہ اس منفرد میلے کے دوران نہ صرف ہر گھر میں مختلف اقسام کے پکوان بنتے ہیں بلکہ لوگ اپنے گھروں کو بھی خوبصورتی سے سجاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رسم صدیوں سے ان کے آبا و اجداد مناتے چلے آئے ہیں اس رسم کے منانے سے بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔


زندہ قوموں پہچان ان کی ثقافت ہے غذر میں صدیوں پرانی رسموں کو اس انداز میں منانا زندہ قوموں کی ایک اہم نشانی ہے۔

مزیدخبریں