ملتان: ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے کر سی پی او اور ڈی سی کا تبادلہ کر دیا ۔ وزیراعلی عثمان بُزدار کی رہائش گاہ کے سامنے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔۔وزیر اعلی عثمان بزدار مختصر دورے پر ملتان گئے تھے ۔
دریں اثنا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اچانک دورے پر تونسہ پہنچے۔ تونسہ ہسپتال کا دورہ کیا ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے پر ایس ای پبلک ہیلتھ اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کو معطل کر دیا۔ شکایات پر ایم ایس تونسہ ہسپتال کو بھی معطل کردیا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ روڈ کنارے کیٹ آئیز نہ لگانے پر ایکسین ہائی وے کو بھی معطل کر دیا