لندن : برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔ شہزادہ ہیری اور برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے اوپرا ونفری کو تہلکہ خیز انٹرویو وہ سب کچھ بتا دیا جس کا دنیا بھر کو انتظار تھا ۔ انٹرویو کےدوران ہیری اورمیگھن نےاپنے ہاں بچی کی پیدائش کی خوشخبری بھی سنا ئی۔
شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان سے الگ ہونےکافیصلہ آسان نہ تھا، لیکن اسکےعلاوہ کوئی چارہ بھی نہ تھا۔ میری حمایت کی جاتی تھی نہ مجھے سمجھا گیا، اس وجہ سے شاہی خاندان سےالگ ہوا۔ ہم نےشاہی خاندان میں رہنے کیلئےہر ممکن کوشش کی۔ میرا خیال ہے کہ والدہ ڈیانا ہمیں ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتی ہوں گی۔ وہ زندہ ہوتیں تو اس تمام صورتحال پر غصہ اور افسردہ ہوتیں۔
برطانوی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے کہا کہ شاہی خاندان کےساتھ وقت گزار ناممکنات میں سے تھا۔مجھے ایسےبھیانگ اور ڈرادینے والے خیالات مسلسل آتے تھے۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔ اس ساری صورتحال کا کوئی حل نہیں نظر آرہاتھا۔شاہی خاندان کےساتھ رہتے ہوئے وقت تقریباً ناقابل گوار تھا۔
انہوں نے کہا کہ بچےکی پیدائش کےبعد ہم سےشاہی تصویرکھنچوانےکےبارےمیں پوچھا تک نہیں گیا ۔ شاہی خاندان سےمتعلق تصور اورحقیقت میں بہت فرق ہے ۔ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی ۔ملکہ برطانیہ سےپہلی ملاقات کے وقت ہیری نےکہاکہ یہ عام دادی نہیں بلکہ ملکہ ہیں ۔شاہی خاندان سے جڑنےکےبعد مجھے خاموش کرادیاگیا۔
میگھن مارکل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرےنزدیک خواتین کی آزادی کی اہمیت ہےاورمیں ہمیشہ اس بارےمیں آواز اٹھاتی ہوں ۔مجھے گھر سے باہر جانے کی مشکل سے اجازت ملتی تھی ۔جیسا نظر آتا تھا حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ شاہی خاندان کا ایک خدشہ یہ بھی تھا کہ ہمارےبچے کا رنگ کالا ہوسکتا ہے۔ خودکومحفوظ رکھنےکیلئے وہی کیا جو کرنےکا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہدایات دی جاتی تھیں کہ سوال پر’’نو کمنٹس ‘‘ کہا جائے ۔شاہی خاندان کی جانب سےتحفظ نہیں ملا۔ یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سےغمزدہ ہوئی۔ شادی کی باضابطہ تقریب سے تین روز پہلے ہیری سے شادی ہوئی ۔میری وجہ سے کیٹ کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔