سٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ، ثانیہ مرزا

سٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ، ثانیہ مرزا

ممبئی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہ ہے کہ سٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک جیسا عمل کوئی برصغیر میں کرتا تو اسے ”جورو کا غلام“ کہا جاتا۔انہوں نے مچل سٹارک کو نیشنل ٹیم سے چھٹی لے کر اپنی اہلیہ کی سپورٹ کےلیے ویمنز ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جانے کو سراہا ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ مچل سٹارک کا یہ عمل قابل ستائش ہے جبکہ کوئی اگر برصغیر میں ایسا عمل کرتا تو اسے ”جورو کا غلام“ کہا جاتا۔واضح رہے آسٹریلوی کرکٹر مچل سٹارک نے خواتین کے ٹی20 عالمی کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔

مچل سٹارک نے ٹیم مینجمنٹ سے اہلیہ کا ٹی 20ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقہ سے وطن لوٹنے کی اجازت مانگی تھی جسے کوچ جسٹن لینگر نے انہیں اجازت دے دی۔سٹارک نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم لمحہ ہے کہ اپنے ملک میں ایلیسا کو ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔