صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے: عمران خان

صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، شہر قائد پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے۔


فائیو سٹار، کے ڈی اے چورنگی اور سخی حسن چورنگی پر بنائے جانے والے پلوں کی افتتاحی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی اور وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے آج معذرت کرتا ہوں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہ آسکا۔

خیال رہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان کو آج کراچی آنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ نہیں آسکے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کی تفصیل آپ عوام کو بتائیں۔