اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹرز کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنا بالکل کرکٹ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر اعلاعات فواد چوہدری نے انڈین کرکٹرز کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہننے کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، سمابی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے کا معاملہ کرکٹ بالکل نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکا جانا چاہیئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جینٹلمینز گیم کو سیاسی بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کارروائی کرے گی۔ ورنہ پاکستانی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھنا چاہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملہ پر باضابطہ احتجاج کرے۔