لاہور :نواز شریف کی بگڑی صحت کے حوالے سے مریم نواز نے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی صحت انتہائی تشویشناک ہے ،ان کی دل کی بیماری بگڑ گئی ہے ،مریم نواز نے کہا جیل انتظامیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے بڑے سیاسی رہنما کو علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
Just met MNS. Since he hasn’t agreed to be shifted to the hospital & his heart disease has worsened (according to cardiologists sent by the govt to examine him y’day), I request the Jail authorities to establish an immediate resuscitation and life saving unit on Jail premises.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 8, 2019
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں صاحب نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے ،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں درخواست کی کہ جیل انتظامیہ میاں صاحب کے علاج کیلئے فوری اقدمات کرے تاکہ بروقت انکا بہتر علاج ہو سکے ۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق بھی پنجاب حکومت نے نواز شریف کو ہرطرح کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جہاں چاہیں گے جس ہسپتال یا ڈاکٹر سے علاج کروانا چاہتے ہیں حکومت ہر طرح سے سہولت دینے کیلئے تیار ہے ۔