اسلام آباد: افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر پاکستان لایا ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہجنرل جوزف ووٹل کا سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے اعتراف، امریکی عسکری قیادت کا پاکستان کو مسئلے کے حل میں مدد گار تسلیم کرنابڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ کئی ماہ سے امریکہ کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اب امریکی عسکری قیادت نے افغان امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کر لیا گیا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے اقرار کیا کہ افغان طالبان اسلام آباد کی مدد سے مذاکرات کی میز پر آئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ، افغان مسئلے میں اپنا کردار منوانا پاکستان کی عسکری قیادت کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جہاں افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کیا وہیں پوری دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان امن دوست ملک ہے۔