لاہور:بھارت نے کرکٹ کو بھی سیاسی اکھاڑا بنادیا اورآئی سی سی کی پالیسی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارتی بورڈ نے کرکٹرز کو آرمی کیپ پہنا دیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے بھارتی کرکٹرز کو آرمی کیپ پہنائی گئیں ۔بھارت کی جانب سے کھیل سے کھلواڑ کا یہ پہلا موقع نہیں ،حال ہی میں بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے کچھ ممالک کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی درخواست کی اور یہ شوشا چھوڑا کہ اگر بات نہ مانی تو بھارت ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا جبکہ آئی سی سی نے بھارتی درخواست مسترد کردی۔
قبل ازیں یونائٹیڈ ریسلنگ فیڈریشن ،انٹرنیشنل اولمپک اور سنوکر فیڈریشن پہلے ہی بھارت پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔