ٹوکیو : ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے اپنے ہیڈکوارٹرز سمیت ملک بھر کی تمام برانچوں اور دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔
کارپوریشن اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے اپنے ملازمین کو خصوصی لیکچر دینے کا اہتمام کرے گی اور اس عادت سے بچنے کے لئے میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی۔
ٹویوٹا کارپوریشن نے اس قبل 2013 میں کام کی جگہوں پر یہ پابندی عائد کی تھی جس کے نتیجے میں 2018 میں سگریٹ نوشی کی شرح 25فیصد تک آ گئی تھی جو 2004 میں 51 فیصد پر تھی۔