اسلام آباد: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں نے سکول ، کالج اور یونیورسٹی سے اتنا کچھ نہیں سیکھا جتنا دنیا نے مجھے سیکھا دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا سے لیکر عام زندگی تک بے شمار لوگوں سے واسطہ پڑا ہے مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ مجھے سب سے زیادہ نقصان ان لوگوں کی طر ف سے ہواجن پر میں نے سب سے زیادہ اعتما د کیا۔
لیکن میں نے اپنے مورال کو کبھی گرنے نہیں دیا۔ وینا ملک نے کہا کہ میں نے بہت سی زیادتیوں کے بعد جینے کا ہنر سیکھ لیا ہے اور اسی فلسفے پر عمل پیرا ہوں کہ جیو اور جینے دو۔