جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن گرفتار

12:24 PM, 8 Mar, 2019

اسلا م آباد:جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے پہلی گرفتاری کرتے ہوئے آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی آفتاب میمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکریٹری کے ڈی اے آفتا ب میمن کو سات سو ایکٹر زمین غیر قانونی طور پر ایک شخص کے نام الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔

نیب راولپنڈی نے آفتا ب میمن کو اسلام آبادسے حراست میں لیا ہے۔ آفتا میمن پر قومی خزانے کو 800 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور عبوری ضمانت ہیں۔

مزیدخبریں