اسلام آباد:پوری دنیا سمیت پاکستان میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر تقریبات ، ریلیوں اور سیمینار ز کاانعقاد کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہم تقریبات اور سیمینار ز کاانعقاد کیا جائیگا جن میں مقررین خواتین کے حقو ق کے حوالے سے اہم امور پرروشنی ڈالیں گے ، خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اورانسانی کی علمبردار تنظیمیں زور شور سے شرکت کریں گی۔
خیال رہے کہ ہر سال مارچ کی آٹھ تاریخ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتاہے جس میں اس بات کا عزم کیا جاتاہے کہ خواتین کو حاصل آزادیوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی مزید آزادی اورحقو ق کے حصول کے جدوجہدجاری رکھی جائیگی۔