پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خدشہ اب بھی موجود ہے،نیویارک ٹائمز

10:32 AM, 8 Mar, 2019

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ اب بھی موجود ہے جبکہ کشیدگی میں کمی کا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں ٹرمپ انتظامیہ نے بیانات دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کیے بغیر دونوں ملکوں میں خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا اور آئندہ محاذ آرائی خطرناک ترین ہوگی۔

دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے عالمی کردارضروری ہے۔نیویارک ٹائمز نے بالا کوٹ میں گرائے گئے پے لوڈ سے ہلاکتوں کا بھارتی دعویٰ بھی مشکوک قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی امریکی سیٹلائٹ کمپنی کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی حملے سے بالاکوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی۔نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ سال اپریل اور رواں سال مارچ میں لی گئی تصاویر میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔

آسٹریلیا میں قائم بین الاقوامی سائبر پالیسی سینٹر کی جانب سے پاکستان کے ان علاقوں کی سیٹلائٹ سے لی گئی تھیں جن کے بارے میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے طیاروں نے نہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے بلکہ بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے بھی یہی ثابت ہوا کہ پاکستانی علاقوں میں ٹارگٹ کرکے کئی افراد کو ہلاک کرنے کا بھارتی فضائیہ کا دعویٰ غلط ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں 200 سے زائد مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ نریندر مودی حکومت تاحال مقامی میڈیا اور عالمی برادری کو ہلاکتوں کا ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے۔

مزیدخبریں