اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کا حتمی فیصلہ کریں گے ، عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
پیپلزپارٹی کے نائب چیئرمین آصف زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم آصف زرداری کو خوش آمدید کہتے ہیں ، ہم نے فیصلے کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے ، امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کے نائب چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے بلوچوں کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں ، ہم نے ہمیشہ بلوچوں کے حقوق کی بات کی ہے ،
چیئرمین سینیٹ کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے ، اس سلسلے میں دوستوں سے مشاورت بھی کریں گے۔