دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 181رنز کا پہاڑ جیسا ہد ف دے دیاہے، تاہم کراچی کنگز میچ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اب تک 2 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اسد شفیق 16رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم شین واٹسن اور کیون پیٹرسن نے ساری کسر اکیلے ہی نکال دی۔شین واٹسن نے 58گیندوں پر 5چوکوں اور7چھکوں کی مدد سے 90رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ شین واٹسن نے 52 رنز بنائے اور عثمان خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ رسووو 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی معلوم ہوتی ہے اور ہم نے رات میں پڑنے والی اوس کی وجہ سے پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہد آفریدی اور ڈیوڈ ویز کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پہاڑ جیسا ہدف ، کراچی کنگر آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی
11:00 PM, 8 Mar, 2018