دبئی: پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میرا کپتان سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، سرفراز کی بہت عزت کرتا اور ان کو اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں، حسن علی
ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں حسن علی نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں میں حصہ ڈالنے کے بعد میں مغرور ہوگیا ہوں، میں کافی بااخلاق اور اپنے قدم زمین پر رکھنے والا انسان ہوں۔حسن علی نے سرفراز احمد کے ساتھ اپنے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، یہ میچ کی شدت کی وجہ سے رونما ہوا تھا، میں سرفراز کی بہت عزت کرتا اور ان کو اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں، میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ٹیم میں موجود کسی بھی پلیئر سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حسن علی نے گذشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم دورئہ نیوزی لینڈ کے دوران ان کے سرفراز سے جھگڑے کی اطلاعات سامنے ا?ئی تھیں۔