برینڈن میکولم نے شکست کی ذمہ داری باولر زپر ڈال دی

09:59 PM, 8 Mar, 2018

دبئی: لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے پی ایس ایل میں مسلسل چھٹی شکست کا ذمہ دار باولرز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد کو آرام سے شکست دے سکتے تھے لیکن باولرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان نے باولرز پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منصوبہ بندی پر عمل نہیں کیا۔ان کا کہناتھا کہ میں آج ہم نے باولنگ اچھی نہیں کروائی جس کی وجہ سے میں بہت دل شکستہ ہوں تاہم ہم نے بیٹنگ اچھی کی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔اسلام آباد نے لاہور کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
براینڈن میکولم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہر حال بطور کپتان آپ کارکردگی کے ذمہ دار ہو تے ہیں ، میںنے لاہور قلندرز میں بھی اسی ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جس طرح میں دوسری ٹیم کے ساتھ بطور کپتان کرتا ہوں۔

مزیدخبریں