عدالت اور فوج کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے: اعتزاز احسن

08:54 PM, 8 Mar, 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ نے شریف خاندان پر نرم ہاتھ رکھا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت آپ کی ہے بتائیں کہاں سے فیصلے لکھوائے جاسکتے ہیں۔

سینیٹ سے اپنے آخری خطاب میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جج قلم کے بجائے زبان کا استعمال کرکے تجاوز کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں عدالت کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے اور فوج کو بھی اپنے دائرے میں رہنا چاہیے۔ ہمارا میڈیا بھی تقسیم ہوگیا ہے، کچھ میڈیا ہاؤسز کہیں گے کہ اعتزاز نے کہا ہے کہ ہم اپنے دائرے میں رہیں، کچھ میڈیا ہاؤس صرف یہ کہیں گے کہ اعتزاز احسن نے کہا کہ فوج اور عدلیہ دائرے میں رہے۔ میڈیا کی یہ تقسیم بھی ہم نے ہی کرائی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی بیوروکریسی میں قلم چھوڑ ہڑتال اور بغاوت کرانا چاہتی ہے، یہ حکومت اور یہ لوگ برملا اور بدقسمتی سے فوج کو مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ میرے عزیز ہم وطنوں کی تقریر کا جواز پیدا کر رہے ہیں۔ جب تک ملک قیوم جیسا جج اور احد چیمہ جیسا بیوروکریٹ نہ ملے شریف خاندان راضی اور مطمئن نہیں ہوتا۔

میرے خلاف یہ الزام پھر دہرایا جارہا ہے کہ میں سکھوں کی لسٹ بھارت چھوڑ آیا تھا، برملا کہتا رہا کہ اگر الزام ہے تو میرے خلاف مقدمہ چلاؤ۔ خود احتسابی اور خود پر تنقید کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔

مزیدخبریں