خواجہ آصف نااہلی کیس، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے

07:11 PM, 8 Mar, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی سے متعلق کیس، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لارجر بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں خواجہ محمد آصف کی نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کر لی، جس کے بعد بینچ کے سربراہ جسٹس عامر فاروق نے کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا۔ لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے 11 اگست 2017 کو خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت خواجہ محمد آصف کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں ملازمت کے معاہدے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

انہوں نے اپنی پٹیشن میں دعویٰ کیا تھا کہ خواجہ محمد آصف 2011 سے متحدہ عرب امارات کی کمپنی آئی ایم ای سی ایل کے ساتھ خصوصی مشیر کے طور پر وابستہ ہیں۔

مزیدخبریں