عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ڈرانے ، دھمکانے سے نہیں ہوتی:مریم نواز

06:10 PM, 8 Mar, 2018

فیصل آباد:مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر کو نشانہ بنایا گیا ، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن جیت گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پہ در پہ فیصلے آئے ، سینیٹ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ڈرانے ، دھمکانے سے نہیں ہوتی ، مخالفین مسلم لیگ ن کو ناکام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ، لاڈلے نے پہ در پہ ناکامیوں کے باوجود کچھ نہیں سیکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ پانچ برس کا اعمال نامہ اب کھلنے والا ہے ، جب ناانصافی پر مبنی فیصلے کریں گے تو آواز اٹھے گی جو ووٹوں کی توہین کرتے ہیں کیا ان پر قانون لاگو نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں