اہلیہ کے الزامات ، محمد شامی بی سی سی آئی کے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

03:16 PM, 8 Mar, 2018

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی اہلیہ کے الزامات کے بعد مشکلات میں پھنس گئے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نئے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس کی فہرست سے بھی انہیں باہر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کے الزامات کے بعد محمد شامی بھی میدان میں آ گئے

شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی اور گھر والوں نے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک بار مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی کی بیوی نےٹیسٹ کرکٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شامی کی اہلیہ کے ان پر الزامات کی وجہ سے ہم نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا اور پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی فاسٹ باﺅلر کو کنٹریکٹ دینے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی ایک بار پھر مذہبی تنازعے کا شکار ہو گئے

مزیدخبریں