احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال توسیع

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال توسیع

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی۔ فاضل جج شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین نے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کا حکم دیدیا

فاضل جج اب احتساب عدالت میں 12 مارچ 2021 تک فرائض انجام دیں گے  اس سے قبل وہ گزشتہ 6 سال سے اسی عدالت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں اور ان کی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہو گی مسلم لیگ ن کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان
 
 
چیف جسٹس نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز سماعت کے دوران سیکرٹری قانون نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں