راولپنڈی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا پاک فوج کی خواتین، گھریلو خواتین اور شہداء کی فیملیز سے تعلق رکھنے والی خواتین پر فخر ہے۔
“We are proud of role and contributions of our women in uniform, back home and especially the ones who belong to martyrs’ families. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan” COAS.https://t.co/Mp7vviW74I#IWD2018 pic.twitter.com/8wECY5PhbW
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 8, 2018
اپنے پیغام میں آرمی چیف نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کی ترقی میں عظیم پاکستانی خواتین کا کردار ہے۔ اس دن کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا اور نغمے میں پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یاد رہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کے دن کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں