ناقص کارکردگی دکھانے پر عمر اکمل کو آج کے میچ میں ڈراپ کرنے کا قوی امکان

01:43 PM, 8 Mar, 2018

دبئی:پاکستان سپرلیگ کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای کے میدانوں میں جاری ہے جہاں آج دو میچز ہونگے ۔ آج کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلے لاہور قلندرز سے ہو گا ۔ لاہور  قلندرز نے  سیزن تھری میں انتہائی ناقص کارکردگی پر لاہور قلندرز نے عمر اکمل کو ڈراپ کرنے پر غور شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں :جو کھلاڑی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے دوبارہ کنٹریکٹ نہیں ملے گا ، عاقب جاوید
  
تفصیلات  کے مطابق عمر اکمل لاہور قلندرز کے تین مہنگے ترین کرکٹرز میں کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نرائن کے ساتھ پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہیں البتہ ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں میں انہوں نے محض 57 رنز بنائے ہیں۔مسلسل پانچ میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم ٹورنامنٹ کے 18ویں میچ میں دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کرے گی جس میں عمر اکمل کو باہر بٹھانے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:30 سال میں ایسی بد ترین بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، عاقب جاوید
 
 عمر اکمل نے پاکستان کے لئے آخری انٹرنیشنل میچ ایڈیلیڈ میں آسڑیلیا کے خلاف ون ڈے کی شکل میں کھیلا تھا۔عمر اکمل کے کیرئیر کے لئے پی ایس ایل تھری ایک اہم ٹورنامنٹ تصور کیا جا رہا تھاتاہم لاہور قلندرز کی جانب سے انہیں باہر بٹھانے پر غور کیے جانے کے بعد ان کی مشکلات بڑھتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں