داﺅد ابراہیم کے قریبی ساتھی فاروق ٹکلا کو دبئی سے ممبئی کیلئے ڈی پورٹ کردیا گیا

داﺅد ابراہیم کے قریبی ساتھی فاروق ٹکلا کو دبئی سے ممبئی کیلئے ڈی پورٹ کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:بھارت کے بدنام زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کے قریبی ساتھی اور ممبئی دھماکوں کے ملزم فاروق ٹکلا کودبئی سے گرفتار کر کے ڈی پورٹ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فارق ٹکلا کو دبئی سے گرفتار کیا گیا جس کو ممبئی ڈی پورٹ کرنے کے بعد ٹی اے ڈی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جان کی دشمن

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ داﺅد ابراہیم کے قریب سمجھے جانیوالے فاروق ٹکلا1993 ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت سے فرار ہوگیا تھا جو کہ سی بی آئی کو مطلوب تھا جبکہ اس کے 1995 ءمیں ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں داﺅد ابراہیم کی کی چالیس ہزار کروڑ روپے کی جائیدار ضبط

یاد رہے کہ داﺅد ابراہیم کے ساتھی یاسین منصور،محمد فاروق اور فاروق ٹکلا ڈی کمپنی کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں جن پر دہشتگردی،قتل اور سازش کے الزامات بھی عائد کئے گئے ۔

واضح رہے کہ داﺅد ابراہیم بھارت کو بھتہ خوری،دہشتگردانہ حملوں اور قتل سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب ہے ۔داﺅد ابراہیم ممبئی کے ایک پولیس کانسٹیبل کے ہاں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی کا اشتہار جاری

اپنے مستقبل کے لیے انہوں نے قانون شکنی کا راستہ چنا اور ممبئی شہر کے جنوبی حصہ میں واقع ٹمکر سٹریٹ اور محمد علی روڈ کے ایک معمولی بھتہ خور سے جرائم پشہ دنیا کے بے تاج بادشاہ بن گئے۔ہفتہ وار بھتے کی وصولی کے ساتھ انہوں نے منشیات کا کاروبار شروع کیا اور اپنے مخالفین کو رفتہ رفتہ راستے سے ہٹا کر وہ ممبئی کے ڈان بن گئے۔