جدہ میلے میں بچی پر شیرکے حملے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

01:01 PM, 8 Mar, 2018

جدہ : سعودی عرب میں جدہ سپرنگ فیسٹول کے دوران چھوٹی بچی پر شیر کے حملے کے واقعہ کے بعد سعودی شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے سکیورٹی حکام سے اس واقعہ کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سپرنگ فیسٹول کے دوران ٹرینر کے زیر  تربیت شیر کے اچانک تماشائیوں پر حملے  اور اس کے دوران ایک چھوٹی بچی کو نشانہ بنانے کے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔

عرب اخبار السبق کے مطابق   یہ واقعہ جدہ اوسس مال میں پیش آیا ۔سکیورٹی حکام کا کہناہے کہ اس سارے واقعہ کے بعد ،مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے  اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

جبکہ اس کے ذمے داران سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں :-

مزیدخبریں