جو کھلاڑی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے دوبارہ کنٹریکٹ نہیں ملے گا ، عاقب جاوید

12:54 PM, 8 Mar, 2018

دبئی:پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہماری کھلاڑیوں کی کرکٹ قابل برداشت نہیں رہی اور اب جو کھلاڑی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے دوبارہ کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔ عا قب جاوید نے کہا کہ شائقین ہر ٹیم کو لڑتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی پہلے میچ سے ایک ہی غلطی کررہے ہیں اورہم اچھے آغاز کے باوجود اچھا اختتام نہیں کرپارہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہرفرنچائزز کی خواہش ہوتی ہے کہ کھلاڑی پرفارم کریں اور اسی لئے فرنچائز کرکٹ میں پروفیشنل کرکٹرزکو شامل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:30 سال میں ایسی بد ترین بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، عاقب جاوید

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک بیٹسمین کو لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری لینا ہوگی۔یہ ایسا فارمیٹ ہے جس میں بیٹسمین کو اسکور بورڈ دیکھ کر صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑی ایسا نہیں کررہے جس کا نتیجہ مسلسل ناکامیوں کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے میچوں میں کھلاڑیوں کو صرف جیتنے کا کہوں گا کیونکہ اب اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور چارہ بھی نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں