ماسکو: 18 سالہ لڑکی کوغیر قانونی کام کیلئے عرب ملک میں فروخت کرنے کیلئے لیجانے کی کوشش کرنیوالی 2 ماڈلز کو ماسکو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو ماڈلز کسینیا سٹاریکووا اور تاتیانا پیٹرووا کو ماسکو ایئرپورٹ پر اس الزام کے بعد گرفتار کرلیا گیا کہ وہ ایک 18 سالہ لڑکی کو عرب ملک میں بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری کا جھانسہ دیکر جم فروشی اور غیر قانونی کام کیلئے لیجانے کی کوشش کررہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق اس کام کی ماسٹر مائنڈ کو خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان میں سے ایک روس کی ٹاپ ماڈل ہے جو کہ ’مس رشیا‘2017 ءکے مقابلے کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگر ان ماڈلز پر انسانی سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو ان کو 6 سال جیل کی سزا بھگتنا ہوگی۔
جس لڑکی کو فروخت کیا جانا تھا وہ ماسکو یونیورسٹی سے گریجوایشن کی تعلیم مکمل کرچکی ہے جبکہ ماڈلز کی جانب سے اس کو بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری کا جھانسہ دیا گیا۔
ماڈلز کی جانب سے لڑکی کو 19 ہزار پونڈ میں فروخت کیا جانا تھا۔22 سالہ کسینا ایک بچے کی ماں ہے جبکہ 19 سالہ تاتانیا روس کی معروف ماڈل ہے۔