شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف کی تصاویر لیک ہوگئیں

10:32 AM, 8 Mar, 2018

ممبئی :بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی شاہ رخ کے ساتھ آنے والی فلم”زیرو“ کی شوٹنگ کے دوران تصاویر لیگ ہوگئیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”زیرو“ کی شوٹنگ زور و شور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے بھرپور محنت کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ناکام ہونے کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیدیا

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر لیک ہونیوالی تصاویر میں کترینہ کیف ’دیسی لک ‘میں دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں چوڑیاں،ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے روایتی کرتے کیساتھ ٹراﺅزر زیب تن کرنے کے ساتھ پاﺅں میں چپل پہنی ہوئی ہے۔لیک ہونیوالی تصاویر میں بظاہر وہ سین دلہن شوٹ کا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے‘
واضح رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں