پاکستان-امریکا دہشت گردی اور القاعدہ کیخلاف جنگ میں اہم پارٹنر ہیں، تہمینہ جنجوعہ

10:09 AM, 8 Mar, 2018

واشنگٹن: صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک-امریکا تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقات امریکا کے لیے بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے پاکستان کے لیے۔ پاکستان اور امریکا دہشت گردی ا ور القاعدہ  کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر ہیں۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ 70 سال کے دوران جو بات چیت ہوئی اور جو کام ہوا اسے بحال کرنے کی ضرورت ہے اور ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں جبکہ ہمیں ایک دوسرے کے تحفظات پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ ہو سکتی ہے، نواز شریف

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات طویل المدتی ہیں اور ہمیں امریکا کے ساتھ بات چیت میں تمام ایشوز پر بات کرنا چاہیے۔  تہمینہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے افغانستان کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہم نے افغانستان کو 5 ورکنگ گروپس کی تجویز دی ہے۔ یہ ورکنگ گروپ آپریشنل ہو جائیں تو تمام ایشوز پر مستقل بات چیت ہوتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابر کو عہدے سے ہٹا دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے تو اس سے بات چیت کا اسٹرکچر بن جائے گا اور ملٹری اور انٹیلی جنس سمیت مختلف شعبوں کی سطح پر بات چیت ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں