چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ ہو سکتی ہے، نواز شریف

09:37 AM, 8 Mar, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رضا ربانی اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں وہ موزوں آدمی ہیں جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ ہو سکتی ہے اور رضا ربانی کا نام بطور چیئرمین سینیٹ دینے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ سے بچنا تھا۔ بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی تھی جب کہ ہارس ٹریڈنگ ایک بُری ریت ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کے بینک اکائونٹس منجمند

نواز شریف نے کہا کہ سینٹ میں ہم اکثریتی جماعت ہیں اور ہمارا حق ہے کہ امیدوار دیں جبکہ فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کو ملا کر اچھی خاصی تعداد بن جاتی ہے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے اچھی دوستی ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب ہمارے بھی اچھے دوست ہیں۔

گزشتہ روز سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابر کو عہدے سے ہٹا دیا

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری سے جب سوال کیا گیا کہ نوازشریف نے میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دی ہے جس پر آصف زرداری نے مختصراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےلیے مولانا فضل الرحمان نے کچھ وقت مانگا ہے اور وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے آگاہ کریں گے تاہم امید ہے  مولانا فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں