لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ناصرف عوام اور سیاسی شخصیات حتیٰ کہ کھلاڑی بھی کپتان کے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ قومی کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے احمد شہزاد سے ”پھٹیچر“ کا مطلب پوچھ لیا کہ ”احمد بھائی پھٹیچر کا مطلب سمجھا دیں۔“ انہوں نے انتہائی پھرتی کے ساتھ اس سوال کا جواب دیا کہ ” جس کے نہ پھٹنے کا دھچکا بہت ’زوووووور‘ سے لگے۔“ احمد شہزاد کے جواب دیتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہزاروں لوگوں نے ان کے جواب کو پسند کیا جبکہ سینکڑوں بار ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جا چکا ہے۔
احمد شہزاد نے ”پھٹیچر “ کا مطلب کیسے بیان کیا، جان کر آپ ہنسی پر قابونہ رکھ سکیں گے
لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ناصرف عوام اور سیاسی شخصیات حتیٰ کہ کھلاڑی بھی کپتان کے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ قومی کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے کیا گیا۔
10:09 PM, 8 Mar, 2017