سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پھلوں کی مٹھاس موٹاپے کا سبب نہیں بنتی۔
آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کی ڈاکٹر کیتھرائن لیونگ اسٹون کہتی ہیںکہ کھانے پینے میں میٹھا بڑھ جانے سے موٹے ہوجانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے تاہم پھل کھائیں اور پیٹ بھر کر کھائیں کیونکہ پھلوں کی مٹھاس سے وزن نہیں بڑھتا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ میٹھے کے ڈر سے پھلوں سے گریز کرتے ہیں ان کے مقابلے میں روزانہ پھل کھانے والوں میں موٹا ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی مٹھاس سے موٹاپے کا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اس کے بجائے ہمیں اپنی خوراک میں مصنوعی مٹھاس یعنی شکر کے استعمال پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔