شہیدایس ایس پی چودھری اسلم کے گھر پر حملےمیں انکا ڈرائیور ملوث نکلا، اہم انکشاف ہو گیا

09:54 PM, 8 Mar, 2017

کراچی: کراچی میں شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر خود کش حملےمیں ان کا ڈرائیور کامران ملوث نکلا.مہران ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کامران سے تعلق کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے .تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا.

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق چوہدری اسلم کے گھر خودکش حملے میں کامران ہی نے دہشت گرد عمران عرف موٹا اور ساتھیوں کو ریکی کرائی اور دیگر معلومات بھی دیتا رہا.دس سال چوہدری اسلم کے ساتھ کام کرنے والا کامران ان کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں مارا گیا تھا. کامران کا نام اب بھی پولیس شہدا کی لسٹ میں شامل ہے اور اس کے اہل خانہ کو شہدا فنڈ سے رقم بھی جاری کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت جماعت لشکر جھنگوی سے ہے.مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی .

مزیدخبریں