بالی ووڈ: تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی کو ایک ساتھ چلانا نہایت ہی محنت طلب کام ہے جسے نہایت کم لوگ مکمل کر پاتے ہیں۔ صحیح طریقہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پیشہ وارانہ زندگی میں داخل ہونا ہی ہے۔لیکن بعض افردا کو اپنی تعلیم کے زمانے میں ہی بہتر مواقع میسر ہوجاتے ہیں اور وہ عملی زندگی میں قدم رکھ دیتے ہیں۔ ایسے میں یا تو ان کی تعلیم دیر سے مکمل ہوتی ہے، یا پھر ادھوری ہی رہ جاتی ہے۔
بالی ووڈ فنکار بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بالی ووڈ کے کئی فنکار نوجوانی کے زمانے سے ہی بالی ووڈ میں جدوجہد کر رہے ہیں اور آج ان کا شمار صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کی قیمت انہیں اپنی تعلیمی سفر کو قربان کر کے چکانی پڑی۔کچھ اداکار، اداکار گھرانے سے تعلق رکھنے کے باعث بہت جلد اس شعبے میں آگئے یوں ان کی تعلیم بھی ادھوری رہ گئی۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی بالی ووڈ فنکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نہایت کم تعلیم یافتہ ہیں، لیکن اپنے شعبہ میں نہایت کامیاب ہیں۔
کرینہ کپور: کپور خاندان کی باصلاحیت چشم و چراغ کرینہ کپور نے صرف 20 سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا تھا۔ اس وقت وہ ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں کامرس کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔مگر پہلی فلم کے بعد ہی وہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ مصروف ہوگئیں جس کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔
دپیکا پڈوکون:
دپیکا پڈوکون اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ نہایت نالائق طالبہ تھیں۔انہوں نے گریجویشن مکمل کرنا بھی گوارا نہیں کیا اور اس سے قبل ہی اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا میں قدم رکھا دیا۔
کترینہ کیف: کترینہ کیف بھی انہی اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔ انہوں نے بہت کم عمری سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کردیا تھا جس کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔
سلمان خان: معروف اداکار سلمان خان نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باندرا کے سینٹ سٹینلاز ہائی اسکول میں داخلہ لیا، لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے۔