سمارٹ فون کی دنیا میں منفرد موبائل ”ڈارلنگ“ کی آمد

سمارٹ فون کی دنیا میں منفرد موبائل ”ڈارلنگ“ کی آمد

بیجنگ : چینی کمپنی نے ایک منفرد سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس میں کچھ ایسی خوبیاں شامل ہیں جو اسے دیگر سمارٹ فونز سے منفرد بناتا ہے۔
سونے سے مزین اس فون میں چار ہیرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس منفرد سمارٹ فون کی قیمت کم سے کم 600 ڈالر جبکہ بڑے ماڈل کی قیمت 1300 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس فون میں 5.5 انچ اسکرین، 5.2 پاور بیٹری،4 جی بی ریم،6.0 اینڈرائیڈ، جبکہ64 جی بی اسٹوریج میموری ہے۔
کمپنی کا کہناہے کہ ”ڈارلنگ“ دنیا کا پہلا ایسا سمارٹ فون ہوگا جو وی آر ویڈیو بآسانی بنا سکتا ہے، اس کا کیمرا 360 ڈگری ہے جو اس کو دیگر سمارٹ فونز سے بلکل مختلف اور منفرد بناتا ہے۔
فون کے آگے اور پیچھے دونوں اطراف کیمرے موجودہیں جبکہ اس کا وزن دیگر فونز کے مقابلے زیادہ ہوگا۔ اس کا سب سے پہلے تیار ہونے والا نمونہ3.08 گرام سونے سے تیار کیاگیا ہے جبکہ اس میں 4 ہیرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں